۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لب

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے میدان اور مذاکرات میں دشمن کے دلوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ بحیرہ کاسپین (Caspian Sea) میں ہماری مضبوط فوج نے آذربائیجان اور باکو کے ساتھ ایک مشق انجام دی ہے جس کا پیغام یہ تھا کہ اگر اسرائیل نے ذرا سی بھی غلطی کی تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے اس ہفتے کے خطبہ جمعہ میں 3 ملین سے زائد ایرانی شہریوں کی اربعین مارچ میں شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اربعین مارچ کا ثواب ان لوگوں کو بھی عطا فرمائے جو اس میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

انہوں نے کہا: زیارت اربعین کے مضامین سب کے پیش نظر رہنے چاہئیں۔ 20 ملین افراد نے اربعین مارچ میں شرکت کی تاکہ امام زمانہ (عج) کو یہ عرض کر سکیں کہ مولا ہم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے میدان اور مذاکرات میں دشمن کے دلوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ بحیرہ کاسپین (Caspian Sea) میں ہماری مضبوط فوج نے آذربائیجان اور باکو کے ساتھ ایک مشق انجام دی ہے جس کا پیغام یہ تھا کہ اگر اسرائیل نے ذرا سی بھی غلطی کی تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا: آج نتن یاہو کی رہائش گاہ کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے اور حزب اللہ نے اپنے زیرزمین میزائلوں کے ایک شہر کو بھی آشکار کیا ہے، جس سے صیہونیوں کے دلوں میں ایسا خوف پیدا ہوا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہو رہا کہ حملہ کب اور کہاں سے شروع ہوگا، لہذا وہ 360 ڈگری پر مسلسل اضطراب میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .